اسلام آباد(نامہ نگار)انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ کارنیول دوسرے روز بھی جاری رہا ،یوتھ کارنیول کا مقصد ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کا ایک دوسرے سے تعارف اور وسعت نظری سے باہمی اختلاط پیدا کرنا ہے۔ ،ملک بھر سے شریک ہونے والے نوجوانوں نے حسن قرات ، حمد و نعت ، شعر گوئی (نظم و غزل) اور بیت بازی، اردو انگریزی تقاریر سمارٹ انویشن چیلنج ، فزکس ایکسپر ٹ ، کیڈ ماڈلنگ ، خاکہ سازی ، ریاضی ، ایگ ڈراپ ، اسپیڈوائر نک اور گلوکاری کے ساتھ دیگر کئی مقابلہ جات میں اہنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔آج تیسرے اور آخر روزجرنلزم ، ہائیڈرالک کرین، ڈوٹا ٹو، کنوس نمائش و دیگر مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے گا ۔۔آئی ایس ٹی یوتھ کارنیول 2018 کی افتتاحی تقریب 5اپریل کو انسٹیٹوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد میں منعقد کی گئی ۔ تین روزہ یوتھ کارنیول ستر سے زیادہ ذیلی مقابلہ جات پر محیط ہے جس میں ملک بھر سے 40 کے قریب یونیورسٹیز کے طلباء شریک ہیں ۔
انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کانیشنل یوتھ کارنیول دوسرے روز بھی جاری رہا
Apr 07, 2018