امریکی اوربھارتی مظالم عالمی امن کے لیے تباہ کن اور خطرہ میں

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین کی ہدایت پر ملک بھر کی مساجد کے منبر و محراب سے سانحہ قندوز کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کی گئی ،لاکھوں کی تعداد میں نمازیوں اور عوام نے اپنے بچوں کو شہدائے قندوز کی یاد میں حفاظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا،ملک بھر میں امریکی اور بھارتی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں-مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی،مولانا امداد اللہ نے کراچی،مولانا انوارالحق نے اکوڑہ خٹک،مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملتان،مولانا قاضی عبدالرشید نے راولپنڈی،مولانا حسین احمد نے پشاور،مولانا سعید یوسف نے پلندری آزاد کشمیر اور مولانا مفتی صلاح الدین نے کوئٹہ میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے امریکی اور بھارتی مظالم کو دنیا کے امن کے لیے تباہ کن اور خطرے کی گھنٹی قرار دیا اور مظالم کا یہ سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا- انہوں نے عالمی برادری کے دوہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہر زور دیا-وفاق المدارس کے قائدین نے اقوام متحدہ سے سانحہ قندوز کا سخت نوٹس لینے کی بھی اپیل کی-جمعہ کے اجتماعات کے بعد ائمہ و خطبا کی اپیل پر عوام الناس نے مختلف احتجاجی مظاہروں میں بھی بھرپور شرکت کی

ای پیپر دی نیشن