مظفرآباد(صباح نیوز)کشمیر ی نژاد برطانوی دارالعوام کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فری بلوچستان مہم کے مقابلے میں ہم نے بس کمپین شروع کر کے فری کشمیر، فری خالصتان، آسام، ناگالینڈ مہم شروع کی جس کی کامیابی دیکھ کر بھارت نے پراپیگنڈا کیا کہ لارڈ نذیر آئی ایس آئی کا فرنٹ مین ہے مگر مجھے آئی ایس آئی، پاکستانی افواج اور پاکستانی عوام پر فخر ہے اور میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ہم کسی کے ایجنٹ نہیں تحریک کے لیے ہر سطح پر کردار اداکرتا رہوں گا۔کشمیر کاز کے لیے اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کام کرنا ہوگا صرف میڈیا کے لیے یوم سیاہ یا تقاریر تک خود کو محدود نہیں رکھنا چاہیے۔ لندن میں 15اپریل تا 18اپریل کشمیر کاز کے لیے بڑی سرگرمیاں کریں گے۔نریندر مودی کی آمد پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا وزیراعظم آزادکشمیر اس کی قیادت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
آئی ایس آئی، پاکستانی افواج اور عوام پر فخر ہے، مودی کی لندن آمد پر بڑا مظاہرہ کرینگے: لارڈ نذیر
Apr 07, 2018