آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 10 نکاتی اہداف کا تعین کر لیا گیا

اسلام آباد (عترت جعفری) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے 10 نکاتی اہداف کا تعین کردیا گیا ہے اور یہی اہداف مجوزہ بجٹ سٹریٹجی کا حصہ ہوں گے۔ منصوبہ بندی کمشن نے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس کی طرف سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 745 ارب روپے کی سیلنگ میں ترقیاتی پروگرام کی ترتیب مشکل ہے اس سیلنگ کو بڑھایا جائے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ کی حکمت عملی اور اہداف میں معاشی گروتھ کو پائیدار بنیاد پر استوار رکھنا‘ مالیاتی اور مالی استحکام کو مستحکم بنانے کے عمل کو جاری رکھنا‘ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کے حجم کو بڑھانا‘ سبسڈیز میں کمی کرنے‘ تنخواہوں اور پنشن میں مناسب اضافہ کرنے‘ کرنٹ اکاؤنٹ کی مینجمنٹ کے ذریعے ادائیگی کے توازن کو مستحکم رکھنا‘ ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے‘ سرکاری تحویل کے اداروں کی نجکاری شامل ہیں بجٹ سٹرٹیچی پیپر اور بجٹ 2018-19 ایف اہداف کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے وفاقی بجٹ کا سائز 5ٹریلین روپے سے زائد ہوگا۔ دریں اثناء منصوبہ بندی کمشن نے وزارت خزانہ سے کہا کہ 2018-19 کے لیے پی ایس ڈی پی کی سیلنگ کو 1300 ارب روپے کیا جائے واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے وزارت منصوبہ بندی کو پی ایس ڈی پی کو 745 ارب روپے تک محدود رکھنے کے لیے کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...