نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں سیاسی افراتفری پھیلی ہوئی ہے، وہاں پر قبل از وقت انتخابات کی کوششیں کی جا رہی ہیں، بھارتی ٹی وی کے مطابق سیاسی جماعتوں نے مودی کیخلاف مہم کا اگلا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ سیاسی جماعتیں 100 ارکان پارلیمنٹ کو استعفے دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ایسا ہوا تو مودی کو پارلیمنٹ توڑنا ہو گی۔