علی جہانگیر کی بطور سفیر تقرری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر سے جواب طلب

اسلام آباد (آئی این پی) علی جہانگیر کی بطور سفیر تعیناتی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا‘ اٹارنی جنرل سمیت دیگر افسران سے تحریری جواب مانگ لیا گیا۔ علی جہانگیر صدیقی کو بھی تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل ‘ سیکرٹری کابینہ ڈویژن‘ سیکرٹری خارجہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔ علی جہانگیر صدیقی کو بھی تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 9اپریل کو کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...