لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا ہے کہ سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے صحافی ذیشان بٹ کے قاتل گرفتار کیے جائیں۔ذیشان نے جگا ٹیکس لینے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی، علاقہ کے عوام کو لوٹ مار سے بچانے کیلئے کلمہ حق بلند کیا جس کی پاداش میں مافیا نے اس کی جان لے لی۔چیف جسٹس کا نوٹس خوش آئند جبکہ قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب حکومت نے روایتی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ذیشان نے قاتلوں کے متعلق پوری تفصیل بیان کر دی تھی مگر پولیس نے ملزمان پکڑنے کی بجائے انہیں روپوش ہونے کا موقع دیا۔
چیف جسٹس کا صحافی ذیشان کے قتل کا نوٹس لینا خوش آئند ہے:نوراللہ صدیقی
Apr 07, 2018