راولپنڈی کی تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے،باسط زمان احمد

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آئیسکو چیف ایگزیکٹو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ انتظامیہ کامو ں میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے تاکہ عوامی پروجیکٹ کے کاموں کی تکمیل میں تیزی پیدا ہوں۔ انہوںنے راولپنڈی کی تاجر برادری کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کے صدر شرجیل میر کی قیادت میں چوہدری اقبال اور طاہر تاج بھٹی سمیت دیگر پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر راجہ اصغر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔شرجیل میر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور چیف ایگزیکٹو کو راجہ بازار اور ملحقہ بازاروں باالخصوص سیٹلائٹ ٹائون کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرز کی تنصیب سمیت بجلی کی تاروں کے گچھوں سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ بوسیدہ بجلی کی تاریں اور ترانسفارمرز تبدیل کیئے جائیں تاکہ تاجروں اور شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد نے متعلقہ ایس ای کو فوری طور پر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیئے اورکہا کہ فیڈ بیک دیا کریں تاکہ معاملات پینڈنگ نہ رہیں جس پر شرجیل میر نے چیف ایگزیکٹو سمیت واپڈا حکام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے راولپنڈی میں کم سے کم بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئیسکو کی بہتر کارکردگی سے آئیسکو کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن