گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر )آسٹریلین پولیس نے کامن ویلتھ گیمز کے دوران موریشس کے سابق ٹیم چیف پر ایک اتھلیٹ کو جنسی ہراساںکرنے کا الزام عائد کردیا۔کیسی ٹیرووینگا ڈم پر 29مارچ کو ایک اتھلیٹ کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ باون سالہ سابق چیف سترہ اپریل کو سائوتھ پورٹ کی عدالت میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونگے ۔ ان کو چیف ڈی مشن کے عہدے ہٹا کر کامن ویلتھ گیمز ویلج سے بھی نکال دیا گیا ہے ۔نیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر رچرڈ پپائی نے عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ وہ موریشس اولمپک کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری بھی ہیں ۔ کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ گریومبرگ نے کہا کہ اتھلیٹس کی مکمل حفاظت کی جائے گی ۔ اس معاملہ میں زیر و ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ سب کے ساتھ انصاف ہو گا۔
موریشس چیف ڈی مشن پر اتھلیٹ سے زیادتی کا الزام ‘کامن ویلتھ گیمز ویلج سے آئوٹ
Apr 07, 2018