پی آئی اے نے قومی جانور’’مارخور‘‘ کی تصویر والا نیا آفیشل لوگو جاری کر دیا

لاہور(خبر نگار)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی نئی لیوری (نشان )کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں سروسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔پی آئی اے نے قومی جانور'' مارخور '' کی تصویروالا لوگوجاری کر دیا ہے‘پی آئی اے کی نیو کارپوریٹ لک میں کاک پٹ سے منسلک دروازے پر پاکستان کاپرچم اسکے بعد انگریزی میں پی آئی اے اور اسکے بعد اردو میں پی آئی اے لکھا گیا ہے پی آئی اے کے آفیشل لوگو کر تبدیل کر کے قومی جانور مارخود کی تصویر والا نیا لوگو بنایا گیا ہے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ پی آئی اے کو دنیا کی جدید ترین ایئر لائنوں کی صف میں شامل کریں‘اسکے لئے ٹیم ورک ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نیو کارپوریٹ لک میں پی آئی اے کی نئی اور درست سمت کا تعین کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن