7 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس:سپریم کورٹ نے بچی کی قبرکشائی کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس میں قبرکشائی کا حکم دے دیا، ایم ایس الائیڈ ہسپتال کو دوبارہ پوسٹمارٹم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جڑانوالہ میں 7 سالہ بچی مبشرہ سے زیادتی و قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ مدعیہ کے وکیل نے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر اعتراضات اٹھائے۔ چیف جسٹس نے کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔ آئی پنجاب نے کہا تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اطمینان عدالت اور ریاست کا ہونا چاہیے، درخواست گزار کا نہیں۔عدالت نے ایم ایس الائیڈ ہسپتال کو دوبارہ پوسٹمارٹم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ آئندہ سماعت پر مقتولہ کے نمونوں کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کر لی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوٹر جنرل کو بھی تفتیش کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن