چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ریلوے میں 60ارب روپے کی کرپشن پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ 60ارب روپے کے نقصان کی وجوہات بتائیں، کیوں نہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کیا جائے، بھارت کے وزیر ریلوے لالو پرشاد ان پڑھ آدمی تھے مگر انہوں نے ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنایا۔ہفتہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے محکمہ ریلوے میں 60ارب روپے کی کرپشن پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ریلوے، ارکان ریلوے بورڈ کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ افسران آئندہ سماعت پر پیش ہو کر60ارب روپے کے نقصان کی وجوہات بتائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیوں نہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ بھارت کے وزیر ریلوے لالوپرشاد ان پڑھ آدمی تھے گر انہوں نے ادارے کو منافع بخش ادارہ بنایا، آج لالوپرشاد کی تھیوری کو ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جا رہا ہے.