پاکستان کا نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج , بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

 پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا اور ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹرمحمد فیصل نے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے ۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس دوران ترجمان دفتر خارجہ اور ر ڈی جی ساﺅتھ ایشیا ڈاکٹرمحمد فیصل نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایک احتجاجی مراسلہ جے پی سنگھ کے حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور اشتعال انگیز کی کارروائیوں سے گریز کرے ۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہری شہید ہوئیں تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن