جشن بہاراں کا انعقاد پاکستان میں امن بحالی کی عکاس ہے: مریم اورنگزیب

Apr 07, 2018 | 22:17

ویب ڈیسک

 وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جشن بہاراں کا انعقاد پاکستان میں امن بحالی کی عکاس ہے ,میڈیا پاکستان کا حقیقی تشخص نمایاں کرنے میں کردار ادا کرے. اسلام آباد میں جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ,بہت عرصے کے بعد اسطرح کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے ,اب ہر سال اسطرح کے میلے منعقد کیے جائیں گے ,ان میلوں کا انعقاد پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا .سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور موجودہ حکومت کو ویژن ہے کہ پاکستان کی خوشحالی ، پاکستان کے میلے ، سپورٹس، ثقافت ، ورثہ ، میوزک اور فلم انڈسٹری کو دوبارہ تقویت ملے تا کہ پاکستان کا امن پسند چہرہ پوری دنیا میں پہچانا جائے, دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمیں اسی طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا موقع فراہم کرے .اس ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں امن کی بحالی کا عکاس ہے, میڈیا پاکستان کا حقیقی تشخص نمایاں کرنے میں کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں