نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے اداکارشتروگھن سنہا نے اپنی جماعت بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے نالاں ہوکر کانگریس میںشمولیت اختیار کر لی بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار شتروگھن سنہا نے ڈکٹیٹر شپ اور انتہا پسندانہ پالیسیوں پر اختلاف کے باعث اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر باد کرایا۔ شتروگھن سنہا ریاست بہار کے علاقے پٹنہ صاحب سے الیکشن لڑیں گے۔ لینجڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں تبدیلی اور ترقی کا عمل رک گیا تھا اور ایک شخص کی آمریت قائم تھی میں سچ بات منہ پر کہہ دینے کا قائل ہوں اور اسی عادت کے باعث بی جے پی میں مس فٹ ہوں اور اب کانگریس میں شامل ہوکر عدم برداشت کی سیاست جاری رکھوں گا۔