واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے ایران کی فوج پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاریاں کر لیں ذرائع کیمطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اگر یہ اقدام کیا تو دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشتگرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہوگا امریکی حکومت پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشتگرد قرار دیا چکی ہے تاہم یہ اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ ہوگا امریکہ نے الزام لگایا کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے شام میں باغیوں کیخلاف بشار الاسد حکومت کا ساتھ دیا تھا لبنان حکومت میں شامل حزب اللہ کی سرگرمیوں ، فلسطینی تنظیم حماس کی بھی مدد کی ۔ ایسی ہی اطلاعات پر 2017ء میں ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ حکومت کو تباہ کن جوابی اقدام سے خبر دار کیا تھا پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی نے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے ایسی احمقانہ حرکت کی تو پاسداران انقلاب دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کو داعش کے طور پر لیں گے۔