کامونکے: حادثہ میں ہلاک نامعلوم شخص کی نعش کو رات بھر گاڑیاں کچلتی رہیں

کامونکے(نامہ نگار)نامعلوم شخص کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت کے بعد نعش کوساری رات گاڑیاں کچلتی رہیں۔بتایا گیاہے کہ گذشتہ رات صدر کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک نامعلوم شخص کو کسی تیز رفتارگاڑی نے کچلاتو وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور اْسکی نعش کو ساری رات چھوٹی بڑی گاڑیاں کچل کر گذرتی رہیں۔ تھانہ صدر سے چند قدم کے فاصلہ پر کسی پولیس موبائل اور نہ ہی موٹر ویز پولیس کی گاڑی کا وہاں سے گذر ہوا جس کے نتیجہ میں نامعلوم متوفی کا سارا جسم لوتھڑوں کی شکل میں سڑک پر بکھر گیا صرف ایک ٹانگ کا کچھ حصہ باقی بچا جسے ریسکیو1122کی ٹیم نے دن کے اْجالے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا تاہم ابھی تک متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن