پشاور(صباح نیوز)خیبر پی کے اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا ہے کہ عوام 2 روٹی کی بجائے ایک روٹی کھا کر گزارہ کریں۔اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی خیبر یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے، عوام 2 روٹی کی بجائے ایک روٹی کھا کر گزارہ کریں،آگے وقت آئے گا جب ڈھائی روٹی کھانے کو ملے گی۔