لاہور (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب سے پہلے فریٹ ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے باعث قوم کو جو تکلیف اُٹھانی پڑی، اس کے لیے میں قوم سے معافی مانگتا ہوں اور مجھے اُمید ہے قوم مجھے معاف کردے گی۔ ہم نے حادثے کے بعد وہ تحقیقاتی کمیٹی جو پہلے بنی تھی اُس کو توڑ دیا ہے اور جو اس کے انچارج تھے ان کو معطل کر دیا ہے۔ اور چیئرمین ریلو ے سکندر سلطان راجہ کی سر براہی میں رحیم یار خان حادثے کی نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ میں پہلے ہفتے میں ایک دن آتا تھا اب دو دن آیا کروں گا اور قوم کا مشکور ہوں 24گھنٹے ہم اتنے بڑے بحران سے گزرے اور قوم کو تکلیف ہوئی وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں پی ایس او سے تیل کی ترسیل کا کام دلوا دیا ہے۔ اور انشااللہ میرا یہ لاہور میں وعدہ تھا کہ 20 فریٹ ٹرینیں چلائیں گے۔ اللہ میری مدد کرے گا۔ پی ایس او کا کام ملنے کے بعد ڈیزل سے ہمیں بہت بڑا ریوینیو آجائے گا مجھے پٹھانوں کے علاقے سے غریبوں کے لئے ایک اے سی کوچ چلانا ہے۔ رحمان بابا ایکسپریس کے ساتھ 15اپریل سے ہم ایک اے سی کوچ لگا دینگے۔ جناح ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس میں ہم نے بچوں کا کرایہ کم کردیا۔ پہلے پوری ٹکٹ کا 75 فیصد لیتے تھے اب اس کو 50 فیصدکر دیا ہے۔ ایک مہینے کے لئے جناح ایکسپریس میں اپنے والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کا ٹکٹ آدھے سے بھی کم یعنی صرف 3000روپے ہوگا،600روپے کی اور رعایت دے رہا ہوں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ایم ایل ون کے حوالے سے پیر کو وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہے ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں اللہ جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 27اپریل کو چین میں دستخط کریں گے یہ بہت بڑا انقلاب ہو گا۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ اربوں روپے سڑکوں پر ضائع کر دیے ہیں ایک روپیہ بھی سگنل اور ٹریک پر نہیں لگایا گیا۔رائل پام کیس میں جسٹس اعجاز الحسن صاحب اور جسٹس عظمت سعید صاحب نے کہا جو بھی فیصلہ ہوا ہم 11تاریخ کو سنا دیں گے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹریک مشینوں پر بھی ٹریکر نصب کر دیے جائیں گے تاکہ منسٹر کو پتہ چلے کہ یہ ٹریک مشین کہاں کام کر رہی ہیں اور سارے افسران کو آخری وارننگ دے دی ہے یا وہ رہیں گے یا میں۔ آج ہفتہ ہے اور پیر کو معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کروں گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آ جاتی ہے تو وہ بزدل ہو جاتا ہے حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر 20 کارکن بیٹھے ہیں کرپشن کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی این آر او مل جائے گا شیخ رشید نے حکومت نے حکومت گرانے سے متعلق بلاول بھٹو کے دعوے بارے سوال کے جواب میں تالی بجا کہا کہ یوڈں لات مارے گا میرے بلورانی سے صلح ہے میڈیا لڑوانا چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو سب سے زیادہ نقصان مولانا فضل الرحمان پہنچا سکتے ہیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی مدت ضرور پور کریں گے جو لوگ آصف زرداری ، فریال تالپور اور نواز شریف سے ڈیل کروا رہے ہیں ان کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور لوٹی ہوئی رقم واپس دینے کو تیار ہیں نواز شریف نہیں اسحاق ڈار بکواس کر رہا تھا کہ میں ڈالر نیچا کروں گا شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمت ہار چکے ہیں وہ چاہتا ہے مجھ سے کچھ بھی کر لو لیکن لندن جانے دو نواز شریف لندن جانا چاہتا ہے شہباز شریف اس وقت عمران خان کی حکومت کے قریب ہے شہباز شریف کٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں اسی مہینے پتا چل جائے گا۔