کراچی (صباح نیوز، نیٹ نیوز)قائد آباد میں پولیس اور رہا ہونے والے ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شرقی عامر فاروقی نے میڈیاکو بتایا کہ سادہ لباس میں ملبوس دو پولیس اہلکار انٹیلی جنس جمع کرنے کی ڈیوٹی پر شیرپاؤ کالونی میں موجود تھے کہ اس دوران ان کا مشتبہ ملزم شیر زمان سے سامنا ہوا، جسے ماضی میں پولیس نے متعدد بار گرفتار کیا تھا۔ مشتبہ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا جس کے بعد اہلکاروں نے اس کا پیچھا کیا۔دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں پولیس اہلکار25 سالہ طاہر 26 برس کا عطاء اور مشتبہ ملزم زخمی ہوئے۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 اور 12 سالہ دو بچے بھی زخمی ہوئے۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لڑکوں کو کس کی گولیاں لگیں۔جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ہسپتال پہنچنے پر زخمی لڑکوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک تھی کیونکہ اسے سر میں گولی لگی تھی۔زخمی بچے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم 12 سالہ سجاد جانبر نہ ہو سکا۔سیمی جمالی نے کہا کہ دوسرے لڑکے کو ٹانگ میں گولی لگی ہے جس کے باعث اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ادھرکراچی میں مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اہل کار سمیت 6 افراد مارے جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔عباس ٹائون میں گھر سے پولیس اہلکار سید اشرف کی 6 روز پرانی نعش ملی ہے۔لیاقت آباد نمبر 3 میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، جاںبحق شخص محمد کلیم نے پھندا لگا کر خودکشی کی ۔مچھر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ادھر جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 60 سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا ایک خول برآمد ہوا ہے ۔اورنگی ٹائون ایل بلاک میں فائرنگ سے 1 شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔سائٹ میں بنارس نالے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی نعش ملی ہے۔ جبکہ پولیس نے ملازم شیئر زمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ادھر کم سن سجاد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ مقتول سجاد ک والد عدالت خان نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کی ہلاکت پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا دو روز قبل اس کا نتیجہ آیا تھا جس میں وہ پاس ہوا تھا وہ نئی کتابیں لیکر رہے تھے جب پتہ چلا مقابلے میں مارا گیا انہوں نے کہا کہک ہم بچوں کو محنت سے بڑا کرتے ہیں اور پولیس انہیں مقابلوں میں مار دیتی ہے علاقہ میں منشیات فروش حنیف کا اڈا مبینہ طور پر پولیس کی سرپرستی میں ہی چل رہا ہے بیٹا سجاد دوای لینے گیا واپس نہ آیا
کراچی پولیس مقابلہ‘ 12 سالہ راہگیر بچہ جاں بحق
Apr 07, 2019