سراج الحق کی آج وطن واپسی، پرسوں حلف اٹھائیں گے

Apr 07, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سعودی عرب کے چار ہفتہ کے دورہ کے بعد آج شام وطن واپس پہنچیں گے ۔ مرکری سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جے آئی یوتھ لاہور کے کارکنان لاہور ایئر پورٹ پر امیر جماعت کا شاندار استقبال کریں گے ۔ سینیٹر سراج الحق شام 4 بجے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر اپنے دورہ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کریں گے ۔ ادھر منصورہ میں برادر تنظیموں کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے سراج الحق 9 اپریل کو منصورہ میں ایک پر وقار تقریب میں 2019 ء تا 2024 ء ، امیر جماعت کے منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔ تقریب حلف برداری میں دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ، علمائے کرام و مشائخ عظام ، سینئر صحافی ، کالم و مضمون نگار ، مزدوروں ، کسانوں ، وکلا اور طلبہ تنظیموں کے عہدیداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی ۔ تقریب سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ خطاب کریں گے ۔ حلف برداری کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں