کراچی/ اسلام آباد/نوابشاہ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب کی حکومت بنی تو نیب کو پہلا حکم تھا کہ سب کو گرفتار کیا جائے۔ جیل کے اندر ہوں یا باہر ان کی سیاسی زندگی مشکل کرکے رکھیں گے۔ خان صاحب ایک نئے انکل الطاف ہیں کیونکہ دونوں کے طریقے ایک ہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وفاقی حکومت کو غیر جمہوری اقدام لینا ہے تو لے لے انجام مشرف جیسا ہوگا۔ سلیکٹڈ حکومت کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں اگر عوام کے حقوق چھینے جائیں گے تو پیپلز پارٹی اس بات کی اجازت نہیں دے گی ہم نے ڈرامے بازی نہیں کی بلکہ ادارے کھڑے کئے ہیں پاکستان کے عوام کیلئے علاج کی مفت سہولت لائیں گے جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا آٹزم سینٹر کراچی میں قائم کیا گیا ہے سینٹر میں بچوں کی مہارتوں کیلئے بھی سہولتیں فراہم کی گئیں ہیں آئزم کا علاج بے حد مہنگا اور عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے مفت علاج پہنچانا حکومت کا کام ہوتا ہے آئندہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آٹزم سینٹر کھولیں گے ۔ عوام کے حقوق چھیننے کا سلسلہ جاری رہا تو ہمارے پاس حکومت گرانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا ۔ بلاول نے کہا کہ حکومت جانتی ہے جب پیپلز پارٹی نکلے گی تو بڑے بڑے تخت گریں گے 18 ویں ترمیم پر پردہ ڈالنے کی بات ہو تو پیپلز پارٹی جذباتی ہو جاتی ہے۔ سندھ حکومت کو گرانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ سندھ حکومت نے ادارے کھڑے کئے ٹویٹ نہیں کئے۔ اگر عمران خان کو لگتا ہے کہ وہ اپوزیشن کے تمام ارکان کو جیلوں میں ڈال کر اپنی راہ ہموار کر لیں گے تو یہ غط فہمی ہے تحریک انصاف میں مخالفت کے حوالے سے قوت برداشت کم ہے میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی سابقہ ایم کیو ایم جیسی ہے عمران خان نے ایم کیو ایم کی طرز پر اسلام آباد کو بند کرکے رکھا ان کا پلان شروع سے ہی یہی تھا کہ جو کام الیکشن دھاندلی سے حاصل نہ کر سکے نیب خود ایک منی لانڈرنگ کا ادارہ ہے نیب کو کم پیسہ دیکر بڑا پیسہ صاف اور کیس معاف کروا سکتے ہیں نیب کی حراست میں لوگ مر رہے ہیں جو تشویشناک ہے۔ پیپلز پارٹی میں دم نہیں ہوتا تو ٹرین مارچ پرو فاقی وزراء کی چیخیں نہ نکلتیں پی ٹی آئی والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نکلتی ہے تو بڑے بڑے تخت کر جاتے ہیں اسی لئے جب میں نے ٹرین مارچ کیا تو ان کی چیخیں نکل گئیں ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے چیئرمین بلاول کی آئندہ ہفتے کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو روزہ ذاتی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ جہاں اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور خالہ صنم بھٹو سے ملیں گے۔ دو روز کے بعد چیئرمین پی پی پی واپس وطن پہنچیں گے۔بلاول بھٹو 10 اپریل کو اسلام کوٹ کے نزدیک تھرکول سے چلنے والے پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ 12 اپریل کو گھوٹکی میں عظیم الشان جلسہ عام کو خطاب کریں گے۔ نوابشاہ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں سازش کی گئی یہ لوگ چندہ لے سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتے۔ چندے کے پیسوں میں بھی چوری کی گئی۔ اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا میں اکیلا نہیں تمام جماعتیں میرے ساتھ ہیں۔ انہیںعقل نہیں ہے آج ڈالر 155 پر جا رہا ہے آج بنکوں میں پیسہ نہیں معیشت گرتی جا رہی حمزہ شہباز کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا انہیں صبر سے کام لینا چاہئے تھا بلاول نوجوان ہے گرم خون اور جوشیلا ہے جیالو! میرے بچوں بلاول، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا ۔