بلدیاتی نظام عوامی، اداروں کی مالی خود مختاری دینگے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبہ پنجاب کیلئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے مسودے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے عین مطابق ہوگا اور حقیقی معنوں میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا بلدیاتی نمائندے کو ذمہ داری کے ساتھ بااختیار بنائیں گے نیا نظام موجودہ سٹیٹس کو ختم کرے گا اور عوام کو بااختیار بنائے گا چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا ایسے بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے دیہات کی سطح پر بھی لوگوں کو بااختیار بنائیں گے بلدیاتی اداروں کو مالیاتی خود مختار بنائیں گے ۔ عثمان بزدار نے چڑی کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی حلد صحت یابی کیلئے دعا کی عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی فورسز کا آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے صحت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت مند زندگی اللہ تعالیٰ کی نعمات ہے اور صحت مند افراد سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری اور مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...