پاکستان نے افغانستان پر پالیسی نہ بدلی تو امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب رہیں گے: زلمے

Apr 07, 2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے،افغانستان، طالبان اورامریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے علاوہ پاکستانی اورافغان حکومتیں بھی ایک معاہدہ کریں گی جس کے ذریعے پاکستان افغانستان میں مزید تخلیقی کرداراداکرسکے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زادنے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں وسعت اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک پاکستان افغانستان کے تعلق سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہیں کرتا، انہوں نے کہاکہ افغانستان، طالبان اورامریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے علاوہ پاکستانی اورافغان حکومتیں بھی ایک معاہدہ کریں گی جس کے ذریعے پاکستان،کرے،افغانستان، طالبان اورامریکہ کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے علاوہ پاکستانی اورافغان حکومتیں بھی ایک معاہدہ کریں گی جس کے ذریعے پاکستان افغانستان میں مزید تخلیقی کرداراداکرسکے گا،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اورپاکستان کے درمیان ایک سمجھوتہ ہو جس سے امن قائم ہوسکے،پاکستان سے اورزیادہ مثبت کردارکی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتا ہے تو اسے افغانستان میں اسے اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی،ورنہ تعلقات میں بہتری کا امکان نہیں۔

مزیدخبریں