بین الپارلیمانی یونین اجلاس کیلئے وفد اسد قیصر کی سربراہی میں دوحہ پہنچ گیا

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پاکستان کا پارلیمانی وفد بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس میں شرکت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان اجلاس میں ایشیا بحرالکاہل کے 35 رکنی پارلیمانی گروپ کی سربراہی کرے گا۔ چین سمیت جنوبی اور جنوبی مشرقی ایشیا کے اہم ممالک کے علاوہ، گروپ میں کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ بین الپارلیمانی یونین کے اجلاس سے پہلے ایشیا بحرالکاہل گروپ کا اجلاس دوحہ میں ہوا جس میں پانچ اہم موضوعات کا جائزہ لیاگیا۔ ان میں اسلامو فوبیا ، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کا تحفظ ،فلسطینی عوام کی قسمت کا فیصلہ اور افریقی ملکوں میں سمندری طوفان کے بعد امدادی کارروائیوں کا جائزہ شامل ہے۔ ترکی اور انڈونیشیا نے اسلامفوبیا پر علیحدہ قراردادیں پیش کیں جبکہ کویت اور مراکش نے فلسطین کے عوام پر قراردادوں پر زور دیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے اس بات پر زور دیا کہ بین الپارلیمانی یونین کے سربراہ اجلاس میں ایشیائی ملکوں کو متفقہ مقف اختیار کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر چیئرمین کی حیثیت سے سپیکر اسد قیصر نے کرائسٹ چرچ کی مسجد میں وحشیانہ اقدام پر نیوزی لینڈ کے عوام اور ان کی پارلیمنٹ سے اظہار افسوس کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...