بلاول سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھنا چھوڑیں، صوبہ ان کے چنگل سے آزاد کرائیں گے: مراد سعید

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول سندھ کو ذاتی جاگیر سمجھنا چھوڑ دیں ،آپ نے سندھ کے عوام پر ایسا ظلم ڈھایا کہ نسلوں تک غربت کی دلدل میں دھنس گئیں،بلاول جان لیں سندھ کو ان کے جنگل سے آزاد کروائیں گے ، بچ نکلنے کی ایک ہی صورت ہے ابا جی کو قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر رضا مند کریں ۔ بلاول بھٹو کی میڈیا گفتگو پر اپنے ردعمل میں مراد سعید نے کہاکہ کراچی سے تھر تک عوام بنیادی سہولتوں کیلئے سسک رہے ہیں۔ آپ نے کیسے سوچ لیا سندھ کے عوام پر جبر کریں اور کوئی آپ کا ہاتھ نہ پکڑے وہ دور گزر چکا جب آپ لاہور کے شریفوں سے مک مکا کرکے لوٹ مار کیا کرتے تھے۔ وزیراعظم نے ہر کرپٹ شخص کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا عزم کررکھا ہے ۔ آپ کی جمہوریت خطرے میں آئے یا دماغ پر سندھ کارڈ کا خبط سوار ہو مگر رعایت نہیں ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...