مسلم لیگ ن آزمائشوں سے ڈرنے والی نہیں: خواجہ خرم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ ہماری قیادت آزمائشوں سے ڈرنے والی نہیں۔ حکمران معیشت کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کئے اور تکلیف دیدی۔ پاکستان کو ترقی پر ڈالنے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ نواز شریف دور میں سرمایہ کاری آ رہی تھی جبکہ آج حکومت آئی ایم ایف کے ترلے کر رہی ہے۔ ملک کو این جی او کی طرح نہیں چلایا جا سکتا۔ حکمران عوام کا خیال کریں۔ غریب کا چولہا جلنے دیں۔ بجلی‘ گیس‘ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر خوشحالی کے خواب دیکھنا عقلمندی نہیں۔ 7 ماہ سے زیادہ ہو گئے۔ حکومت ایک بھی پالیسی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں بنا سکی۔ ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے انتقامی کارروائیوں کی بجائے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن