اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 6 فلسطینی گرفتارکر لیے

رام اللہ (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6فلسطینی گرفتار کر لیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 6فلسطینی گرفتار کر لیے اور ان پر اسرائیل مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ چھاپوں کے دوران درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی۔

ای پیپر دی نیشن