اسلام آباد ( آن لائن ) موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمات نے الرجی متاثرہ افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دے دیا۔موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پولن الرجی سے متاثرہ شہریوں کی صحت شدید متاثر ہوتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو باہر نکلتے وقت روزانہ نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا میں پولن کی مجموعی مقدار 41 پزار ،مکعب میٹر کی انتہائی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ای ایٹ میں 6 ہزار 795 مکعب میٹر پولن ریکارڈ کی گئی جب کہ ایف ٹین میں 4 ہزار 465 مکعب میٹر، سیکٹر جی سکس میں 5 ہزار 613 مکعب میٹر اور سب سے زیادہ سیکٹر ایچ ایٹ میں 24 ہزار 723 مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں پولن کی مقدار بڑھنے لگی‘ 41 ہزار مکعب میٹر تک پہنچ گئی
Apr 07, 2019