حکومت کم از کم 3ماہ کے دورانیہ پرمشتمل ٹیکس ایمنسٹی سکیم دے: خواجہ شہزاد ناصر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ان افراد کے لیے کم از کم تین ماہ کے دورانیہ پر مشتمل ٹیکس ایمنسٹی سکیم دی جائے جو کسی وجہ سے اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کرسکے اور اثاثہ جات ظاہر کرنے پر ٹیکس ریٹ بھی کم سے کم رکھا جائے تاکہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ ایک بیان میں خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ جو لوگ ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثہ جات ظاہر کرکے کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ان سے سال کے آخر میں آمدن پر ٹیکس وصول کرلیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن