لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے صدر انجمن تاجران لاہور اور ایسوسی ایشن کے ممبر مجاہد مقصود بٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین احمد امین ملک، وائس چیئرمین شبیر بھٹی، صدر خواجہ محمد الیاس، سیکریٹری حسن رضا شیخ، سمیع اللہ بٹ اور خامس سعید بٹ نے کہا کہ مجاہد مقصود بٹ پر قاتلانہ حملے سے تاجروں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے۔