برسلز(این این آئی)مغربی تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ روس کے ففتھ جنریشن سوخوئی ایس یو 57 اسٹیلتھ طیارے کے 2027 سے قبل آپریشنل سروس میں آنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں نے بتایاکہ بار بار التوا اور لاگت کا مقررہ بجٹ سے تجاوز کر جانا اس تاخیر کی بنیادی وجوہات ہیں۔ علاوہ ازیں تحقیق سے متعلق مسائل نے بھی اس منصوبے کو تعطل کا شکار کر دیا۔ عسکری صنعتوں سے تعلق رکھنے والے مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال حیران کن نہیں ہے کیوں کہ ایس یو 57 سے متعلق پروگرام درحقیقت قابل اطلاق نہیں تھا۔