ملائیشیا: دنیا کا طویل القامت درخت دریافت، اونچائی 328 فٹ ہے

Apr 07, 2019

کوالالمپور (بی بی سی )برطانیہ اور ملائیشیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرطوب علاقوں یعنی ’ٹراپیکل‘ خطے میں اگنے والا دنیا کا طویل القامت درخت دریافت کیا ہے جس کی لمبائی 100 میٹر (328فٹ) ہے۔پیلے رنگ کا یہ قد آور درخت گزشتہ برس یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی ایک ٹیم نے بورنیو کے جنگلات میں دریافت کیا تھا۔یہ طویل الاقامت درخت ملائیشیا کی ریاست سابا کے علاقے دانم ویلی سے دریافت کیا گیا ہے۔ اس درخت کو مینارا کا نام دیا گیا ہے جو کہ ملایا زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں مینار۔

مزیدخبریں