سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لیے بینچوں کی تشکیل

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میںکل سوموارسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، عدالت عظمی کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر2 جسٹس گلزار احمد ، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی ، بینچ نمبر تین جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر چارجسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد کی آشیانہ سکینڈل میں ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کرے گا اسی روز امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ، پاک ترک سکولوں کی حوالگی ، اور معذور افراد کے حقوق سے متعلق مقدمات کی بھی سماعت ہوگی ، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ بدھ کو نئی گج ڈیم کی تعمیر اور پروین رحمن قتل کیس جبکہ جمعرات کوریلوے گالف کلب کی غیر قانونی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن