کراچی (صباح نیوز)کراچی میں مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اہل کار سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی شیرپائو کالونی میں پولیس اہلکار کے گھر پر بچے کی پیدائش کی خوشی کی تقریب میں شیر زمان نامی ملزم نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، جو پہلے ہی کئی مقدمات ملوث ہے۔فائرنگ کے چاروں زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج 12 سالہ لڑکا سجاد جناح ہسپتا ل کے ایم ایل او کے مطابق سجاد کو 2 گولیاں لگی تھیں اور سر میں لگنے والی گولی اس کی موت کی وجہ بنی۔عباس ٹائون میں گھر سے پولیس اہلکار سید اشرف کی 6 روز پرانی نعش ملی ہے۔لیاقت آباد نمبر 3 میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، جاںبحق شخص محمد کلیم نے پھندا لگا کر خودکشی کی ۔مچھر کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ادھر جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا، مقتول کی شناخت 60 سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول برآمد ہوا ہے ۔اورنگی ٹائون ایل بلاک میں فائرنگ سے 1 شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔سائٹ میں بنارس نالے سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے ۔