وزیر محنت انصر مجید نیازی سے لاہور لیبر ونگ کے عہدیداران کی ملاقات ،عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد

لاہور(پ۔ر)وزیر محنت انصر مجید نیاز ی کو عمرے کی ادائیگی پر سید محسن نقوی انفارمیشن سیکرٹری لیبر ونگ ، عرفان علوی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب ، ملک ذوالفقارعلی نائب صدر لیبر ونگ ،سید اصغر رضا نقوی سمیت ودیگر رہنما کے عہدیداران نے مبارکباد دی اور مزدوروں کو درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو کی ۔وزیر محنت انصرمجید نیازی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن