برونائی میں نفاذ شریعت کا اعلان قابل تحسین ہے: حافظ عاکف سعید

Apr 07, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار) برونائی میں نفاذ شریعت کا اعلان انتہائی قابل تحسین اور دوسرے مسلم ممالک کیلئے قابل تقلید ہے ۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے مسجد جامع القرآن قرآن اکیڈمی ماڈل ٹاون لاہورمیں اپنے خطاب جمعہ کے دوران کہی ۔ انہوں نے برونائی حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے گزارش کریں گے کہ وہ کُل کا کُل اسلام نافذ کریں ۔

مزیدخبریں