اوکاڑہ(نامہ نگار) این اے 141کے راہنما چوہدری خلیل الرحمن و چیمبرآف کامرس کے سابق صدر اوکاڑہ نے کہاکہ ڈالر مہنگا ہونے کی اصل وجہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 80 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 17 ارب 38 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ سرکاری ذخائر 11 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 20 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود،ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے ٹیلی فونگ گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدی خلیل الرحمن نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں۔