سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں دو بھارتی فوجیوںنے بانڈی پورہ اور سامبا کے اضلاع میں خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیتندرا کمار تومار نامی فوجی نے بانڈی پورہ میں14راشٹریہ رائفلز کیمپ میں گولی مار کر خودکشی کی جبکہ مکھن لال نے اپنی سروس رائفل سے ضلع سامبا میں بارڈر روڈ کیمپ میں گولی مار کر خودکشی کی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 450 ہو گئی ہے ۔