بگلیہار ڈیم پر پانی روکنے سے چناب کا بڑا حصہ خشک ہوگیا

سیالکوٹ(نامہ نگار) مقبوضہ جموں وکشمیر کے بگلیہار ڈیم پر پانی روکے جانے سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمدصرف 11 ہزار 530کیوسک جس کی وجہ سے دریا کا ایک بہت بڑا حصہ خشک ہوگیا ہے۔ پانی کی آمد میں کمی کے باعث ہیڈمرالہ کے مقام سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک کئی ماہ سے بند ہے جبکہ نہر اپرچناب کے پانی کا بہائو صرف چھ ہزار ایک سو کیوسک ہے۔ پانی کمی کی وجہ سے سیالکوٹ، پسرور، نارووال، سمبڑیال، ڈسکہ اور گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو کسان اور کاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی لگانے پر مجبور رہے۔ محکمہ انہار کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آکر دریائے چناب میں شامل ہونے والے دو دیگر دریائوں دریائے مناور توی کے چار ہزار چار سو اکانوے کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے چھ ہزا راکسٹھ کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد بائیس ہزاربیاسی کیوسک رہی تاہم دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمد گیارہ ہزار پانچ سو تیس کیوسک رہی۔

ای پیپر دی نیشن