لاہور (کامرس رپورٹر )صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر آٹا نایاب رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا بعض علاقوں میں دکاندار آٹے کی کمیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو مقررہ نرخوں سے زائد پر آٹا بلیک میں فروخت کر تے رہے۔لاہور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف نے رابطہ کرنے پر کہا کہ اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کی قیمت 1600 روپے فی من ہونے کے باعث فلور ملیں صرف سرکاری گندم سے آٹا تیار کر رہی ہیں گھریلو صارفین کی ضروریات تو تقریبا پوری ہو گئی ہیں ۔
صوبائی دارلحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر آٹا نایاب رہا
Apr 07, 2020