مشرقی ایشیائی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 3.38 فیصد اضافہ ریکارڈ

Apr 07, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) مشرقی ایشیاء کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.38 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء تا فروری 2020ء مشرقی ایشیاء کے ممالک چین، ہانگ کانگ، جاپان وجنوبی کوریاء کو1.620 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.38 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مشرقی ایشیاء کے ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 1.567 ارب ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔تاہم فروری2020ء میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 4.27 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، رواں سال فروری میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کو174.502 ملین ڈالرمالیت کی درآمدات کی گئیں۔

مزیدخبریں