ڈاکٹرز کی بڑی تعداد PMDC رجسٹریشن کی میعاد ختم ہونے سے پریشان

Apr 07, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر)کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹرز کی بڑی تعداد پی ایم ڈی سی رجسٹریشن کی میعاد ختم ہونے سے پریشان ہیں جبکہ تقریباً 15000 نئے گریجویٹ ڈاکٹر اپنی ہائوس جاب شروع کرنے کیلئے عارضی رجسٹریشن کا انتظار کر رہے ہیںاگر ان نئے گریجوئٹس کی رجسٹریشن کر دی جائے تو وہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہو کر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کہا کہ اس وقت بھی ہزاروں کی تعدا د میں کوالیفائڈ پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹر اپنی رجسٹریشن کا انتظار کر رہے ہیںاوراسی طرح بیرون ملک کام کرنے والے ڈاکٹر حضرات بھی پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ ان کی نہ تو رجسٹریشن کی تجدید ہو رہی ہے اور نہ ہی
انہیں گڈ اسٹینڈنگ سرٹیفکیٹ مل رہا ہے ۔پاکستانی ڈاکٹر وں کو باہر کے ممالک میں جو عزت و مقام اور پہچان مل رہی ہے وہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کی بدولت ہے ۔ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 30مارچ2020 کے واضع احکامات کے باوجود حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)کی عمارت کو نہ کھولنے کے رویے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے اس رویے کی بدولت ڈاکٹروں کی رجسٹریشن اور طبی تعلیم کو ریگیولیٹ کرنے کیلئے قائم ریگیولیٹری باڈی تاحال غیر فعال ہے۔پی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان

مزیدخبریں