اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ہدایت پر میڈیا میں حفاظتی کٹس تقسیم کر دی گئیں ،شہبازشریف کی جانب سے پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے حفاظتی کٹس تقسیم کیں ،صحافیوں، کیمرہ مین ،ڈی ایس این جی ڈرائیورز اور ٹیکنیشنز کو حفاظتی کٹس دی گئیں ، مریم اورنگزیب نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی طرح صحافیوں،کیمرہ مین اور دیگر عملے کو بھی حفاظتی کٹس کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی لباس (پی پی ای) عطیہ کئے گئے ۔ خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق اور محترمہ سعدیہ تیمور نے سامان ڈاکٹرز کے حوالے کیا۔