حیدرآباد(نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا محمد خالد حسن عطاری برکاتی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افریقہ کے شہر موریشس میں پھنسے مفتی احمد میاں برکاتی اور ان کے صاحبزادے مولانا جواد رضا پر کاتی کو پاکستان لانے کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں اور جس طرح دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو لایا جارہا ہے اسی طرح افریقہ کے شہر موریشس کا نام بھی فہرست میں شامل کیا جائے۔ وہ سنی تحریک حیدرآباد ڈویژن کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر امیر جماعت اہلسنت ضلع حیدرآباد مولانا قاری احمد سعیدی اور دائرہ برکات اسلامی انٹرنیشنل کے ناظم اعلی مولانا قاری حارث رضا برکاتی بھی موجود تھے۔انہوں نے بتایا کہ مفتی اعظم سندھ و بلوچستان علامہ مفتی احمد میاں برکاتی اور ان کے صاحبزادے مولانا جواد رضا برکاتی گذشتہ دنوں لاک ڈان ہونے سے قبل تبلیغی دورے پر افریقہ کے شہر موریشس گئے تھے اور اسی دوران پاکستان میں لاک ڈان کردیا گیا ۔
مورشیس میں پھنسے مفتی احمد میاں برکاتی اور ان کے صاحبزادے کو واپس لایا جائے: خالد عطاری
Apr 07, 2020