لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باولنگ کوچ اظہر محمود نے قومی ٹیم کے میڈیم فاسٹ باولر حسن کی انجریز کا ذمہ دار مینجمنٹ کو قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی حسن علی کرکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ بہت زیادہ جم ٹریننگ کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز سے آو ¿ٹ ہونے والے حسن علی کی پسلیوں میں فریکچرز کا انکشاف ہوا تھا ۔
حسن علی کی انجریز کی ذمہ دار مینجمنٹ ہے:اظہرعلی
Apr 07, 2020