مری(نامہ نگار خصوصی)نیشنل بنک آف پاکستان کی یونین کونسلوں میں قائم چھوٹی برانچیں بند ہونے سے صارفین کا تمام تر بوجھ نیشنل بنک مال روڈ مری کی مین برانچ پر آگیا ہے این بی پی مین برانچ میںآنے والے بزرگ اور خواتین پنشنرز کی لمبی لمبی قطاریں بنک کے سامنے لگی رہتی ہیں جس سے جہاں کورونا وائرس کا خطرہ موجود ہے وہاں روزمرہ کے کاموں میں بھی حرج ہوتا ہے۔ایسے میں متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مری بنک کی مین برانچ پر دبائو کم کرنے کیلئے مری کے نواحی علاقوں پھگراڑی،لارنس کالج گھوڑاگلی،گلہڑہ گلی ،لورہ ،ایونیہ خانس پوراور جھیگاگلی مری کی برانچوں کوکھولا جائے تاکہ دوردرازسے مری کی بنک برانچ میں آنے والوں کو پریشانی کا ازالہ ہوسکے اور کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ بھی ٹل سکے۔
نیشنل بنک کی یونین کونسلوں میں قائم چھوٹی برانچیں بند
Apr 07, 2020