حکمرانوں کے پاس موجودہ صوتحال کوئی حل نہیں ہے: سید ذیشان حیدر

سوہاوہ ( نامہ نگار)نواحی یونین کونسل پھلڑے سیداں کے سابق چیئر مین سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ’’کورونا وائرس ‘‘ موذی وبا کی آمد کے بعد پاکستان کی معیشت موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جس قدر برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے شاید ہی اس سے قبل متاثر ہوئی ہو۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کر چکی ہے اب لاک ڈائون میں پھنسی عوام کو یہ ریلیف پہنچانے میں سخت رکاوٹیں آرہی ہیں ۔ جن کا موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی حل نہیں ہے ۔ سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ’’کورونا وائرس ‘‘ عالمی انسانیت میں آنے والی وبا کی وجہ سے ملک میں جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وطن کی تمام سیاسی قوتوں کو برابر کردار کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا لیکن موجودہ ناتجربہ کار حکمرانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے جس کے لئے قومی حکومت کا قیام وقت کا اہم ترین تقاضا اور ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن