بہاولپور(خبرنگار) فوٹو سٹوڈیوز لیبارٹری کے 700 سے زائد ملازمین کی چھٹی' سٹوڈیومالکان نے تمام ملازمین کو عیدالفطرکے تک کام دینے سے معذرت کرلی تفصیل کے مطابق کروناوائرس کے خطرہ کے پیش نظر بہاول پورمیں موجود 300 سے زائد فوٹواسٹوڈیوز بھی ویران ہوگئے سٹوڈیوزمالکان نے 700 سے زائد ایڈیٹرز'فوٹوشاپ ایڈیٹرز'مکسنگ وڈیو' لیب اٹینڈنٹ'لیب انجینئرز'فوٹوگرافرز'وڈیو گرافرزکوعیدالفطرتک معذرت کرلی اور نوکری سے فارغ کردیا فوٹوسٹوڈیومیں کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ ہم بھی دیہاڑی دار ملازم ہیں اب ایک ماہ ہونے کوآیاہے کوئی کام نہ ہے اور اگرحالات ایسے ہی رہے تو گمان ہے کہ جون جولائی تک کوئی کام نہ ہوگا جس کے باعث ہمارے گھروں میں بھی فاقوں کی نوبت آجائیگی انہوں نے ڈی سی بہاول پور اورمخیرحضرات سے مددکی درخواست کی