چینی ،گندم اورا ٓٹے کابحران، کمشنرڈیرہ نسیم صادق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

Apr 07, 2020

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ملک میں چینی ،گندم اورا ٓٹے کے بحران سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے اس وقت کے سیکرٹری فوڈ پنجاب نسیم صادق کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا تھا جس کے بعد نسیم صادق نے وزیر اعلی پنجاب سے کمشنر دیرہ غازیخان کے عہدہ سے رضاکارانہ طور پر علیحدہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہیں فوری طور کمشنر کے عہدہ سے ہتاکر او ایس ڈی بنا دیا گیانسیم صادق نے 30نومبر2019 کو بطور کمشنر ڈیرہ غازیخان اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا تھا انہوں نے انتہائی مختصر مدت میں شہر کو پھول اور پھلواڑیوں سے مزین کر ’’دیرہ پھلیں دا سہرا‘‘ میں تبدیل کردیا تھا ان کی یہاں تعیناتی کا مختصر عرصہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گادریں اثنامشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کمشنر نسیم صادق کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے محمد حنیف خان پتافی نے کمشنر نسیم صادق کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں دی جانے والی تمام خدمات کو سراہا۔قنہوں نے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کی ڈیرہ غازی خان میں تمام پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں